18-May-2022-تحریری مقابلہ پہچان
پہچان،،،، بقلم قاسِم مَحمُود ،،سیالکوٹ پاکستان
ایک ایسا لفظ ہے کہ جسے اٹھانا بہت مشکل کام ہے جو محفل میں، قربت میں، تنقید کی ذد میں، تنہائی میں، الغرض دنیا کے ہر معاملے میں بہت زیادہ ضروری ہے تو وہ ہے پہچان، کچھ خاص، کچھ عام، کچھ نامعلوم، تو کچھ ایسی پہچان رکھتے ہیں کہ زمانہ انہوں کی یاد کا دلدادہ ہو کہ رہ جاتا ہے میرے پاس بھی کوئی ہوتی میں بھی سارے زمانے میں اکڑا کہ چلتا مگر شاید یہ بھی مجھ سے نہ ہوامیں خود کو سخت ناپسند ہوں کیوں کہ مجھے ہمیشہ وقت گزاری کے طور پر استعمال کیا گیا جس کا دل اداس ہوا جس کا ٹائم پاس نہ ہوا اس نے مجھ سے رابطہ رکھا اور جب میں اداس ہوتا ہوں تو میں اپنے پاس تنہائی کو موجود پاتا ہوں تبھی تنہائی بہت بھاتی ہے مجھے
مجھے کوئی نہیں پوچھتا کہ آج تم بجھے بجھے کیوں ہو مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے
بس حسرت ہے کہ مجھے بھی چاہا جاتا مانتا ہوں کہ ایک فضول انسان ہوں میں مگر کاش میں بھی کسی کیلیے اہم ہوتا ..مگر کیوں اہم ہوتا میری تو کوئی پہچان ہی نہیں،مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ پہچان ضرور ہے،
یہ دنیا لباس و شکل دیکھ کے بہکنے والی، ایک خواب کو حقیقت مان لیتی ہے، روتا دیکھ کر آنکھیں نم نہیں کرتی، خود روئے تو زمانہ اشکبار مانگتی ہے پریشان حال کو بہتر مشورہ نہیں دیتے مگر انداز وفا کا طلب کرتی ہے الغرض؛ دنیا و ما فيها، میں جو شخص بھی طالب ہے اسے عنایت نہیں کیا جاتا اور امید یہاں تک کہ آسمان سے تارے ان کے لیے اتریں، مطلب یہ کو بغیر ہاتھ لگاۓ نوالہ منہ میں ڈلےمگر میرے خیال میں پہچان ہو مگر اس سے جو ہمیں بھی کچھ وقار دے، مقام دے، لحاظ رکھا کرے، تو وہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا ما سوائے ذات خدا برحق کے
میری تو دعا ہے کہ یا اللّه ہمارے دلوں کو اپنی پہچان سے معمور کر دے! صالحین کا کہنا ہے کہ اللّه کی پہچان سے بھرا دل پوری دنیا کے غموں کا بوجھ اٹھا سکتا ہے....!!!
اور اسکی پہچان سے خالی ہو تو بدن بھی لاش سے زیادہ بوجھل ہوتا ہے...!! اسی لیے اس کو وہ حق دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں بلکہ تہدل سے اس کے انعامات کی قدر کرتے ہوئے اسی کا شکر بجا لاتے رہیں. آپ ایسے کردار کو آپنے اوپر لاگو کر دیں آپ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سراہے جاتے رہیں گے انشاءاللہ
اور آپ کو وہ پہچان ملے گی کہ فرشتے خود خدا کا سلام لے کر آپ کے پاس آئیں گے،
بقول شاعر
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
والسلام